Loud Thinking August 25, 2014 at 01:56AM

Posted by Syed Nayyar Uddin on August 25, 2014 in My Views |

سانحہ ماڈل ٹاوٴن ،تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریفکومرکزی ذمہ دارٹھہرادیا
Dated: 2014-08-25

اسلام آباد،لاہور۔۔۔۔۔سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہورکی تحقیقاتی رپورٹ آج پیرکومنظرعام پرلائی جارہی ہے ،ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ سانحہ کی تحقیقات کرنے والی حساس اداروں کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوواقعہ کامرکزی ذمہ دارٹھہرادیاہے ۔17جون کوماڈل ٹاوٴن لاہورمیں پیش آنے والے واقع میں چودہ افرادکوگولیاں مارکرشہیدجبکہ نوے سے زائدزخمی کردیئے گئے تھے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ سترہ جون کے بعدسے ہونیو الی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واقعہ میں ان لوگوں کاکوئی قصورنہیں تھاجوگولیوں کانشانہ بنے،بلکہ اس کے تمام ترذمہ داروزیراعلیٰ پنجاب ،اس وقت کے وزیرقانون راناثناء اللہ اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹرتوقیرتھے ۔یہ رپورٹ آج پیرکومنظرعام پرلائی جائے گی۔
ا س واقعہ کے بعدپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوذمہ دارقراردیاگیاتھا۔جبکہ عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے اسلام آبادمیں اپنے کارکنوں کے ہمراہ انقلاب مارچ کے تحت دھرنابھی دیاجارہاہے جس میں ان کامرکزی مطالبہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آردرج کرانے اورذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لاناہے ۔

Tags:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2010-2024 Loud Thinking All rights reserved.